دبنگ خان کے لیے کیا ہے سب سے زیادہ مشکل؟

789564-salmankhan-1491883539-985-640x480ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اچھی اداکاری، رقص اور کبھی کبھی گلوکاری تو کر ہی سکتے ہیں لیکن بات جب لکھنے کی آئے تو ان کا کہنا ہے کہ وہ زندگی میں اپنے بارے میں کبھی بھی ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان سے جب گزشتہ روز لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی پرپوچھا کہ کیا وہ خود بھی اپنی زندگی پرایک کتاب لکھیں گے۔ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ کسی کے لیے بھی بہت بہادری کا کام ہے جوخود اپنی زندگی کے بارے میں کچھ لکھے اورمیں یہ کام اپنی زندگی میں کبھی بھی نہیں کرسکتا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان سب سے زیادہ کس سے ڈرتے ہیں؟
تقریب کے دوران انہوں نے لیجنڈ اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ وہ اس تقریب کا حصہ بننے کے اہل نہیں تھے تاہم وہ بہت خوش ہیں اورسب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اداکارہ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ضرور پڑھیں جو ذاتی اور پیشہ وارانہ طور پر بے حد کامیاب رہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *