امریکا سے تجارت وسرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، اعزاز چوہدری

789397-aizazchaudary-1491857631-602-640x480اسلام آباد: واشنگٹن میں ایس ای سی پی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے جو اقدامات کیے انہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
ایس ای سی پی کے افسران نے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں سیکیورٹیز مارکیٹ کی ترقی و فروغ پر 27 ویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کی، ایس ای سی امریکا نے پاکستان میں سیکیورٹیز مارکیٹ میں کی جانے والی اصلاحات کے پس منظر میں ایس ای سی پی کو خصوصی طور پر سالانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
علاوہ ازیں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی حکومت امریکا سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی خواہشمند ہے، اس سے پہلے امریکا کے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے سربراہ مائیکل پائیوار نے بھی ایس ای سی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں ایس ای سی پی کی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی تھی۔ دوسری جانب دیگر ممالک کے وفود نے بھی پاکستان کی کپیٹل مارکیٹ میں کی گئی اصلاحات کو سراہا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *