789909-KhawajaAsif-1491913909-400-640x480

تمام قوانین کومدنظر رکھتے ہوئے کلبھوشن کو موت کی سزاسنائی گئی، وزیردفاع

 اسلام آباد: 

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدالت نے تمام قوانین کومدنظر رکھتے ہوئے بھارتی جاسوس کو موت کی سزاسنائی جب کہ کلبھوشن 60 دن تک اپیل کرسکتاہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال  کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوی کا افسر اور را کا ایجنٹ کلبھوشن یادو پاکستان سے ہی گرفتار ہوا اور گزشتہ  ساڑھے 3 ماہ سے  کلبھوشن کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا، اس کے پاکستان میں لوگوں کے ساتھ رابطے بھی تھے اور وہ ملکی سالمیت کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہاہے، عدالت نے تمام قوانین کومدنظر رکھتے ہوئے بھارتی جاسوس کو موت کی سزاسنائی جب کہ کلبھوشن 60 دن تک اپیل کرسکتاہے اور بھارت میں  ہمارے ہائی کمشنرنے بھارتی رد عمل کا جواب دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ریاست کے ہر کونے میں پاکستان کا کنٹرول ہے، پاک فوج کے 2 لاکھ جوان مغربی سرحد پردہشت گردی کے خلاف جنگ  لڑ رہے ہیں اور 80 ہزار جوان ایل او سی پر تعینات ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *