اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
790550-marina-1491969216-578-640x480

سفید بال اور ڈرامہ تنہائیاں میری پہچان ہیں، مرینہ

790550-marina-1491969216-578-640x480لاہور: اداکارہ و ڈرامہ ڈائریکٹر مرینہ خان نے کہا ہے کہ میری وجہ شہرت ڈرامہ سیریل تنہائیاں تھی، جس سے مجھے ملک گیر شہرت ملی۔
مرینہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ایک دوست کہکشاں پہلے ہی ٹی وی پر کام کر رہی تھی اور میں اس کے ساتھ ٹی وی اسٹوڈیو جایا کرتی تھی۔ انہی دنوں شہزاد خلیل ڈرامہ سیریل تنہائیاں کے آڈیشن لے رہے تھے اور انہیں بھی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کر لیا گیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل تنہائیاں آن ائیر ہونے سے ایک روز قبل ہی مجھے بیروز سبزواری نے آگاہ کر دیا تھا کہ کل سے تمہاری زندگی بدل رہی ہے اور پھر ایسا ہی ہوا۔ میرے سفید بال میری پہچان کا حصہ بن چکے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *