790552-pryanka-1491970066-907-640x480

پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں واپسی

 

790552-pryanka-1491970066-907-640x480بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پہلے بالی ووڈ میں ایک عرصے تک کام کرکے خوب کامیابی سمیٹی اورپھر ہالی ووڈ جاکر بھی ان کی ترقی کا سفر جار رہا تاہم اب ایک بار پھر وہ بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نا صرف امریکی ٹی وی سیریل ‘کوانٹیکو’ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردارنبھا رہی تھیں بلکہ ان کی پہلی ہالی ووڈ “بے واچ” بھی ریلیز ہونے والی ہے لیکن اب شاید اداکارہ کوہالی ووڈ پراجیکٹس کی آفر نہیں ہورہی جس کے بعد انہوں نے واپس بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع

رپورٹس کے مطابق اب پریانکا ہدایتکارانیردھا رائے چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی جب کہ اداکارہ معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اورنئی آنے والی فلم سمیت ہدایتکارراکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم میں بھی جلوہ گرہوں گی جس کے بعد ان کے مداح خاصے خوش ہیں جہاں وہ اداکارہ کو ایک بار پھربڑے پردے پردیکھ سکیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *