سونا 200 روپے کے اضافے سے 51 ہزار200 روپے تولہ ہوگیا

792281-Gold-1492114411-517-640x480کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1288 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہوراسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر51 ہزار 200اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43 ہزار 885 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے740 اور دس گرام 634.28 روپے پر مستحکم رہی۔




Leave a Reply