792557-lahore-1492166446-816-640x480

لاہور کے تھانے میں شہریوں پر تشدد کرنے والے 3 پولیس اہلکارگرفتار

792557-lahore-1492166446-816-640x480لاہور: تھانہ نصیرآباد میں شہریوں کو فرش پر الٹا لٹاکر تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 پولیس اہلکارگرفتار کرلئے گئے ہیں۔
پنجاب میں اربوں روپے لگا کر پولیس کی وردی توتبدیل کردی گئی لیکن تھانوں میں چھترول، تھانہ کلچر اور پولیس اہلکاروں کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک تبدیل نہ ہوسکا۔ تھانہ نصیرآباد میں شیردل پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو فرش پر الٹا لٹا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوؤں کو چھترول کی نظر کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ داخلہ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ حکام حرکت میں آگئے اور انہوں نے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اقبال پارک لاہور میں پولیس نے شہری کو گھر والوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بناڈالا
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہریوں پر تشدد کرنے والوں میں اے ایس آئی صادق، ہیڈکانسٹیبل مشتاق اور کانسٹیبل شبیر شامل ہیں۔ تینوں اہلکاروں کو قانونی کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے اور انچارج انوسٹی گیشن نصیرآباد انسپیکٹر محمد نصیر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔




Leave a Reply