792009-kat-1492097011-382-640x480

کترینہ اوررنبیر کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی

792009-kat-1492097011-382-640x480ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے تعلقات پر جمی برف اب پگھلنے لگی ہے جس کی شروعات کترینہ کی جانب سے کی گئی۔
بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ 4 سال سے زیر تکمیل ہے اور دونوں اداکاروں کے درمیان ناراضی کے باعث فلم کی نمائش کی تاریخ بھی کئی بار بڑھائی جاچکی ہے جب کہ دونوں اداکاروں کے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے بعد کترینہ نے رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے تشہیری مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا تھا لیکن اب اداکارہ نے اپنے فیصلے میں ردوبدل کردیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:کترینہ کیف فلم ’’جگا جاسوس‘‘ میں صحافی بنیں گی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے جس کی تصدیق رنبیر نے بھی کردی ہے۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ کترینہ نے بڑی محنت سے فلم میں کام کیا ہے اسی لیے یہ جتنی میری فلم ہے اتنی ہی کترینہ کی بھی ہے جس کی تشہیر بھی ہم بھرپور طریقے سے ایک ساتھ کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:کترینہ کا رنبیر کے ساتھ فلم کی تشہیری مہم چلانے سے انکار
واضح رہے کہ فلم ’’جگا جاسوس‘‘ رنبیر کپور کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ہے جو کہ 7 اپریل کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب 7 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *