792086-bomb-1492104712-184-640x480

امریکی بم حملے میں ہلاک داعش جنگجوؤں کی تعداد 90 ہوگئی

792086-bomb-1492104712-184-640x480واشنگٹن: دو روز قبل امریکا نے افغانستان میں داعش کے ٹھکانے پر ’’سارے بموں کی ماں‘‘ کہلانے والا بم گرایا تھا جس سے اب تک ہلاک ہونے والے داعش جنگجوؤں کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے مطابق امریکی فوج نے پہلی مرتبہ افغانستان میں نان نیوکلئیر بم کا استعمال کیا جس سے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع ایچن کی پہاڑیوں پر 11 ٹن بارودی دھماکا کرنے والے جی بی یو 43 نامی بم سے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ افغان سیکیوریٹی فورسز کے مطابق اس حملے میں اب تک داعش کے 90 جنگجو ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق نان نیوکلئیر بم کا مختصر نام ’’مدر آف آل بمز‘‘ ہے جب کہ فضائیہ میں اسے میسو آرڈیننس ایئر بلاسٹ بم کہا جاتا ہے۔




Leave a Reply