793068-FBR-1492229934-493-640x480

خام مال کی کمرشل و صنعتی درآمد پر ٹیکس ریٹ میں کمی متوقع

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمرشل درآمد کنندگان کے لیے تمام اقسام کے خام مال کی درآمد پر ٹیکس کی شرح کم کرکے 4 فیصد جبکہ صنعتی درآمد کنندگان کے لیے 2 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو موصول ہونیوالے لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں تاجروں و صنعت کاروں کی تجویز پر ایف بی آر نے اتفاق کر لیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں درآمدی سطح پر کمرشل درآمد کنندگان کے لیے تمام اقسام کے خام مال کی درآمد پر ٹیکس کی شرح کم کرکے 4فیصد اور صنعتی درآمد کنندگان کے لیے 2 فیصد کر دی جائے گی لہٰذا یہ تجویز مجاز حکام کو بھجوائی جائے تاکہ اسے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا حصہ بنایا جاسکے۔
علاوہ ازیں دستاویز میں بتایا گیاکہ کمرشل درآمد کے لیے خام مال پر4 فیصد ٹیکس کی شرح کو فائنل ٹیکس تصور کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور اس 4 فیصد ٹیکس کے علاوہ کمرشل درآمد کنندگان کو کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا جبکہ صنعتی درآمد کنندگان کے لیے تمام اقسام کے خام مال کی درآمد پر ٹیکس کی شرح کم کرکے 2فیصد کی جائے گی، درآمدی سطح پر ادا کردہ یہ 2فیصد ٹیکس قابل ایڈجسٹ ہوگا جسے صنعتی درآمد کنندگان اپنے ذمے واجب الادا حتمی ٹیکس واجبات کے ساتھ ایٖڈجسٹ کراسکیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *