792705-nawaz-1492175818-878-640x480

سندھ حکومت سے عوام مایوس ہوچکے ہیں، وزیراعظم نوازشریف

792705-nawaz-1492175818-878-640x480جیکب آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا اب لوگ جھوٹے نعروں پر نہیں بلکہ کام کرکے دکھانے والوں کو ووٹ دیں گے۔

جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ شدیدگرمی کے باوجود عوام کا پرتپاک استقبال اور مجھے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سندھ حکومت نے عوام کو مایوس کیا اورلوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، جیکب آباد سمیت پورے سندھ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جب کہ کراچی سمیت صوبے میں سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، عوام کے پاس 2 وقت کی روٹی تو درکنار پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ مجھے یہ سن کر افسوس ہوا کہ جیکب آباد میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد پورے پاکستان سے اوسطاً زیادہ ہے ۔ جیکب آباد 100 سالہ پرانا ہی شہر ہے اس میں کچھ بھی نہیں بدلا لیکن ہم اب سب بدل کر دکھائیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *