وارم اپ مقابلہ؛ پاکستانی ٹیم کو ’’گیئر‘‘ بدلنے کا موقع ملے گا

 

793053-pakteampractice-1492229202-432-640x480پاکستانی کرکٹرز کو ہفتے کے روز شروع ہونے والے وارم میچ میں گیئر تبدیل کرنے کا موقع ملے گا۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹوئنٹی20 اورون ڈے سیریز جیتی،اب کپتان کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کیلیے گیئر بھی تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے، مصباح الحق اپنے کیریئر کی آخری سیریز کو یادگار بنانے کیلیے بے تاب ہیں۔

گزشتہ روز مہمان کرکٹرز نے جمیکا میں 3گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں صلاحیتوں کونکھارنے کیلیے محنت کی جبکہ احمد شہزاد، حسن علی اور محمد عامر نے آرام کیا، کپتان، ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے دوسرے سینئر بیٹسمین یونس خان، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، سرفراز احمد، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد اصغر، وہاب ریاض اور محمد عباس میدان میں موجود تھے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *