اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search

ودیا بالن نے ساتھی ادکارہ کو زور دار تھپڑ رسید کردیا

792809-vidya-1492180416-594-640x480 (1)ممبئی: بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے فلم’’ بیگم جان ‘‘ کے ایک سین میں ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں تاہم سین کی عکسبندی کے دوران اداکارہ زار و قطار رونے لگیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلموں میں سخت جان عورت کے کردار میں نظر آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایک جذباتی انسان ہیں جو کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں جس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب فلم ’’بیگم جان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سین کی عکسبندی کے لئے ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کرنا تھا۔
اسکرپٹ کے مطابق ودیا نے مشتی چکروتی کو زوردار تھپڑ رسید کیا اور پھر انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں جس پر اداکارہ رونے کی اداکاری کرنے لگیں لیکن ودیا بالن یہ منظر برداشت نہ کرسکیں اور سب کے سامنے ہچکیاں لے کر رونے لگیں جس پر ہدایت کار کو شوٹنگ روکنا پڑی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *