793067-pakiran-1492230097-640x480

پاکستان اور ایران نے بینکاری روابط کے معاہدے پر دستخط کردیے

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان کا ایران کے مرکزی بینک کے ساتھ بینکاری اور ادائیگی کے انتظام کا معاہدہ طے پاگیا ہے، بینک دولت پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران مرکزی بینک کے درمیان بینکاری و ادائیگی کے انتظامات کے معاہدے پر تہران میں دستخط کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے ڈپٹی گورنر ریاض الدین ریاض اور بینک مرکزی جمہوری اسلامی ایران کے وائس گورنر غلام علی کامیاب نے اپنے اپنے مرکزی بینکوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کیلیے تجارتی انتظام کا طریقہ کار مہیا کرنا ہے، یہ طریقہ کار بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق اور لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے ہونیوالی تجارت کی ادائیگیوں کیلیے استعمال کیا جائیگا، اگلے مرحلے میں دونوں مرکزی بینک اس معاہدے کے تحت اپنے اپنے دائرہ اختیار میں بینکوں کو تجارتی لین دین کے آغاز کیلیے مجاز بینکوں کے طور پر کام کرنے کی دعوت دیں گے، اس حوالے سے طریقہ کار کی تفصیل اسٹیٹ بینک جاری کریگا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *