793199-dipika-1492233992-865-640x480

پدماوتی کی شوٹنگ میں دیپیکا رکاوٹ بن گئیں

793199-dipika-1492233992-865-640x480ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کچھ عرصے سے نئی آنے والی فلم “پدماوتی” کی شوٹنگ میں مصروف تھیں لیکن اب وہ اچانک بیمارپڑ گئیں ہیں اور فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پدماوتی کے مسائل ختم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جہاں ایک جانب فلم متعدد مسائل کے باعث کچھ عرصے سے بہت سست روی کا شکارہے جب کہ اس سے قبل فلم کے اداکارشاہد کپور اوررنویر سنگھ کے درمیان جھڑپ کی خبریں بھی آرہی تھیں لیکن اب فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون ہی بیمارپڑگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے لیے بھاری بھرکم کپڑے پہن رہی تھیں جو فلم کی مانگ ہے جس کے باعث ان کی گردن اورکمرمیں شدید تکلیف ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں کچھ روز کے لیے بالکل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔




Leave a Reply