793069-FBRnew-1492229778-914-640x480

’’30 ہزار روپے ٹیکس دو، آڈٹ سے استثنیٰ لو‘‘

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے30ہزار روپے کم از کم ٹیکس ادائیگی پر آڈٹ سے چھوٹ دینے کی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
2 روز قبل ایف بی آرایف بی آر کی ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ڈاکٹرمحمد اقبال، ٹیکس پیئرز آڈٹ رعنا سیرت اورپاکستان ٹیکس ایڈوائزری ایسویس ایشن کے صدر میاں عبدالغفار سمیت دیگرعہدیداروں کے ساتھ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، توقع ہے کہ آئندہ ہفتے آڈٹ سے چھوٹ دینے کی ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی آڈٹ پالیسی کا اطلاق ٹیکس ایئر 2012 سے ٹیکس ایئر 2014 تک آڈٹ کے لیے منتخب ہونے والے 2لاکھ کے لگ بھگ ٹیکس دہندگان پر ہو گا، اس اسکیم کے تحت مذکورہ عرصے کے دوران آڈٹ کے لیے منتخب شدہ ایسے ٹیکس دہندگان جنہوں نے کوئی ٹیکس ہی نہیں دیا وہ 30 ہزار روپے ٹیکس ادا کرکے خود کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دلواسکیں گے، اس کے علاوہ دوسرے تمام ٹیکس دہندگان پچھلے سال ادا کردہ ٹیکس سے 35فیصد زیادہ ٹیکس ادا کرکے خود کو آڈٹ سے مستثنٰی قرار دلوا سکیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *