793603-iran-1492280257-119-640x480

ایران میں سیلاب سے 35 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

793603-iran-1492280257-119-640x480تہران: ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمال مغربی صوبوں میں موسلا دھار بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی جس کے بعد متعدد مکانات اور سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں اور ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث 35 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق سب سے زیادہ عجب شیر اور آزر شہر کے صوبے متاثر ہوئے جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے تاہم اب تک سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ صوبوں میں آئندہ چند روز کے دوران مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔




Leave a Reply