794146-mustafakamalppi-1492342216-861-640x480

دھرنے کا مقصد کوئی ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوام کو ان کے حقوق دلانا ہیں، مصطفیٰ کمال

794146-mustafakamalppi-1492342216-861-640x480کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مقصد کوئی ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوام کو ان کے حقوق دلانا ہیں جب کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکر عوام نے اپنے مسائل کو تقدیر کا فیصلہ سمجھ لیا ہے۔
کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 10 روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانا ہے، ہم حکومت کا خاتمہ یا کوئی عہدہ نہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ عوام کو پانی و بجلی کی بلاتعطل فراہمی، کراچی کو کچرے سے پاک کرنا اورعوامی نمائندوں کو ان کے اختیارات اور وسائل دلانا ہے۔




Leave a Reply