793524-dar-1492279864-481-640x480

رضا ربانی نے بطور چیرمین سینیٹ مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا، اسحاق ڈار

793524-dar-1492279864-481-640x480اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مذاکرات کے بعد رضا ربانی نے بطور چیرمین سینیٹ مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفرالحق اور وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار نے چیرمین سینیٹ رضاربانی سے ملاقات کی جس میں سینیٹر شیری رحمان، عثمان کاکڑ اور اعظم موسٰی خیل بھی موجود تھے۔ حکومت نے چیرمین سینیٹ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایوان بالا میں وزرا کی دوبارہ عدم حاضری کی نوبت نہیں آئے گی جب کہ وزیراعظم خود سینیٹ میں وزرا کی حاضری کی نگرانی کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چیرمین سینیٹ اجلاس میں حکومتی وزراء کی عدم حاضری پر برہم




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *