اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
794203-sharjeel-1492344504-100-640x480

شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کا معطلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

794203-sharjeel-1492344504-100-640x480کراچی: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل خان کے وکیل نے کہا کہ 3 ماہ بعد عبوری معطلی کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، 10 مئی کو معطلی کو تین ماہ پورے ہو جائیں گے جس کے بعد فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *