شرجیل کے وکیل نے شواہد ناکافی قرار دیدیے

793800-sharjeelkhan-1492311280-319-640x480خان نے پی سی بی کے شواہد ناکافی قرار دیدیے۔
پی ایس ایل کے آغاز میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف نے بکی کے رابطے پر پی سی بی کو مطلع نہ کرنے کے سوا تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، اب ان کا کیس جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں قائم اینٹی کرپشن ٹریبیونل کررہا ہے۔
جمعہ کے روز پی سی بی نے شرجیل خان کیخلاف شواہد،گواہوں کے بیانات، ریکارڈ شدہ انٹرویو، میچ فوٹیج، واٹس اپ پیغامات ٹریبیونل کو فراہم کرتے ہوئے ان کی کاپیز شرجیل خان اور خالد لطیف کے وکلا کوبھی دیدی تھیں، دونوں کرکٹرز کو اپنے جوابات 5مئی تک داخل کرانا ہیں، روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا سلسلہ 19تاریخ سے شروع ہوگا۔




Leave a Reply