793890-kangana-1492317736-327-640x480

عالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت کو مات دیدی

793890-kangana-1492317736-327-640x480ممبئی: بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کی دوڑ میں بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 2017 میں اب تک کی بہترین اداکارہ کے انتخاب کے لیے ایک عوامی سروے کرایا گیا جس میں 5 اداکاراؤں کو ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں کے حوالے سے چنا گیا۔ اداکاراؤں میں عالیہ بھٹ کو فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘، کنگنا کو ’رنگون‘، انوشکا شرما کو’پھلوری‘ ، سوارا بھا سکرکو ’انارکلی آرا والی‘ اور تپاسی پنو کو ’نام شبانہ‘ کے لیے چنا گیا۔
عوامی سروے میں مداحوں نے عالیہ بھٹ کو 50 فیصد ووٹ دے کر بہترین اداکارہ قراردیا جب کہ دوسرے نمبر پر اداکارہ کنگنا رناوت رہیں جو سروے میں 37 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔ تیسرے نمبر پر اداکارہ تپاسی پنو 5.76 فیصد، انوشکا شرما نے 3.48 فیصد جب کہ آخر نمبرپرمداحوں نے اداکارہ سوارا بھاسکر کو رکھا جنہوں نے محض 3.28 ووٹ حاصل کیے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *