793519-blast-1492270315-770-640x480

شام میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 126 ہوگئی، 68 بچے بھی شامل

دمشق: 

شام کے شہر حلب میں خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 126 ہوگئی جس میں 68 بچے بھی شامل ہیں۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شام میں جنگجوؤں کے زیرقبضہ صوبہ حلب کے نواحی علاقے راشدین میں کار میں سوار خودکش بمبار نے شہر چھوڑ کر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 39 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی تھی کہ اس دوران متعدد افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن میں کمسن بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔




Leave a Reply