794242-snapshot-1492349891-699-640x480

قابض بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر ظلم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں  قابض بھارتی فوج  جہاں آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید اورزخمی کررہی ہے وہیں قابض فوج  معصوم کشمیریوں پر ایسے ایسے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم عالمی دنیا سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن تمام ثبوتوں کے باوجود اقوام متحدہ اور عالمی برادری وادی میں بھارتی ظلم وستم کو روکنے میں کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران جہاں قابض  بھارتی فوج  15 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے  وہیں قابض فوج کے ہاتھوں سیکڑوں نہتے نوجوان  شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

بھارتی فوج کے یہ مظالم کسی نہ کسی صورت دنیا کے سامنے آتے رہتے ہیں اور گزشتہ روز سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک  کشمیری نوجوانوں کو جیپ کے آگے باندھ کرعلاقے میں گھمایا گیا تاکہ  احتجاج کرنے والے نہتے نوجوانوں کے پھتراؤ سے بچا جاسکے جب کہ  اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بناکر انہیں پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *