796433-shabnam-1492547121-960-640x480

اداکارہ شبنم کو ملا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

796433-shabnam-1492547121-960-640x480کراچی: پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی معروف اداکارہ شبنم کے اعزاز میں کراچی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ معروف اداکارہ شبنم کے اعزازمیں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے اداکارہ شبنم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکار ندیم، غلام مصطفی اور ہدایت کار سید نور نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اداکارہ شبنم سے پاکستان کا مستقل دورہ کرنے اور فلموں میں کام کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ سید نور نے مشہور فلم آئینہ پارٹ ٹو بنانے کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب کے ایم سی آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی اداکارہ شبنم کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔




Leave a Reply