795948-thresay-1492511895-153-640x480

برطانوی وزیراعظم نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا

795948-thresay-1492511895-153-640x480لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 8 جون کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 8 جون کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بریگزٹ کی کامیابی کے لیے اہم ہیں۔ اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ انتخابات ملکی مفاد میں ہیں اور ہمیں انتخابات کی ضرورت ہے۔ بریگزٹ کے بعد کی صورتحال کے لیے برطانیہ کو ایک مضبوط لیڈر چاہیے جب کہ انتخابات ملک میں استحکام لانے کاواحد راستہ ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے خط پردستخط کردیے




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *