ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 12 افراد ہلاک

795973-turkhelikopter-1492519032-375-640x480انقرہ: ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑپرگرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے صوبے تونگلی میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑ پرگر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے جس کے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد ہی اس کا کنٹرول ٹاورسے رابطہ منقطع ہوگیا تھا تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *