روس میں ڈرون تباہ کرنے والے ہتھیار کے کامیاب تجربات

796720-dronekillweaponx-1492580883-944-640x480ماسکو: روسی دفاعی ماہرین ایک ایسے خصوصی ہتھیار پر کام کررہے ہیں جو پرواز کرتے ہوئے کسی بھی حملہ آور ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرسکتا ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ نے اس ہتھیار کو ’’شارپنل امیونیشن‘‘ لکھا ہے یعنی اس سے کسی بندوق کی طرح نوک دار گولیاں فائر کی جائیں گی جو ممکنہ طور پر کم بلندی پر اُڑنے والے کسی ڈرون کو تباہ کردیں گی۔
البتہ ’تاس‘ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ابتدائی تجربات میں اس ہتھیار سے کچھ ’’مثبت نتائج‘‘ ضرور حاصل ہوئے ہیں لیکن اس کا باضابطہ استعمال ابھی بہت بعد کی بات ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق اس ہتھیار کا لانچر 30 ملی میٹر سے 57 ملی میٹر دہانے کا ہوسکتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *