رینجرزاہم تنصیبات کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہے، سندھ حکومت

796416-rangers-1492539724-529-640x480کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کی ذمہ داریوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں عدالتوں اور اسمبلی سمیت اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کا ذمہ دار رینجرز کو قرار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں گورنراور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم تنصیبات کی سیکیورٹی رینجرز کی ذمہ داری ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز عدالتوں اور اسمبلی کی سیکیورٹی کی پابند ہے اور آئل ریفائنری،اہم تنصیبات، ایئرپورٹ کی سیکیورٹی بھی رینجرزکے ذمے ہے جب کہ یونیورسٹیز اور سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی بھی رینجرزکی ذمے داری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انتہائی ایمرجنسی آپریشن میں سپورٹ کریں گے، ترجمان رینجرز سندھ




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *