796575-misbahulhaqweb-1492548385-964-640x480

مصباح کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کا شہریار خان کا خواب ادھورا

796575-misbahulhaqweb-1492548385-964-640x480لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا، جدید کرکٹ سے روشناس کسی سابق پلیئر کو لانے کے بجائے ہارون رشید کا تقرر کردیا گیا،رخصتی کو تیار بورڈ سربراہ کے پلان بھی دم توڑنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان ہمیشہ سے ہی مصباح الحق کے پُرجوش حامی رہے ہیں،چند روز قبل ہی انھوں نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی ملک کیلیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سینئر کرکٹراعلی تعلیم یافتہ، معزز اور باوقار شخصیت کے مالک ہیں،کرکٹ میں ان کے تجربے اور علم کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلیے انھیں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کا عہدہ سونپیں گے،انگلش بورڈ بھی اس انداز میں اینڈریو اسٹروس کی خدمات سے استفادہ کررہا ہے۔
شہریار خان نے چیئرمین کی کرسی چھوڑنے کا اعلان کیا تو ان کی رخصتی سے قبل ہی پلان بھی قبل از وقت ہی دم توڑنے لگے ہیں،ای سی بی نے اینڈریو اسٹروس کا تقرر اس لیے کیا تھا کہ جدید کرکٹ سے روشناس ہونے کی وجہ سے ان کا تجربہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا تھا،ان کی عمر اس وقت 40سال ہے، دوسری جانب ایک طرف مصباح الحق الوداعی سیریز کیلیے ویسٹ انڈیز گئے تو پی سی بی کے دوسرے گروپ نے 64سالہ ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے پر بٹھانے کا پرانا منصوبہ پورا کر لیا۔




Leave a Reply