کالی آندھی کا خوف پاکستانی ٹیم کے اعصاب پرسوار

796587-match-1492576254-921-640x480مونٹیگوبے / جمیکا: کالی آندھی کا خوف پاکستان ٹیم کے اعصاب پر سوار ہوگیا، ٹور میچ میں بولنگ اور بیٹنگ کی ناکامی کے ساتھ گزشتہ شارجہ ٹیسٹ میں شکست کا بھوت ستانے لگا، سمیع اسلم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے شان مسعود اعتماد بحال نہ کرسکے،سینئرز مصباح الحق اور یونس خان کے بیٹ بھی رنز اگلنے میں ناکام رہے۔
پیسرز محمد عامر اور وہاب ریاض کی فارم پر سوالیہ نشان برقرار ہے،گروئن انجری کے شکار حسن علی کی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت یقینی نہیں، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ناکام رہنے والے ٹرمپ کارڈ یاسر شاہ سازگار کنڈیشنز میں ردھم بحال نہ کرپائے،محمد اصغر کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی، جمعے کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل درست کمبی نیشن کیلیے مینجمنٹ کو مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا ارادہ باندھے وطن سے روانہ ہونے والی پاکستان ٹیم پہلی آزمائش میں کوئی تاثر نہیں چھوڑ پائی،دورئہ آسٹریلیا میں ہی تھکاوٹ کا شکار نظر آنے والے بولرز 3روزہ ڈرا ٹور میچ میں کیریبیئن بچوں کیخلاف بھی بے دانت کے شیر نظر آئے۔
وشال سنگھ کی ناقابل شکست سنچری اور کیرن پاؤل کے97رنز نے ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کا ٹوٹل419تک پہنچایا،محمد عامر 3اور اسد شفیق 2شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، یاسر شاہ نے 37اوورز میں صرف 2وکٹیں حاصل کیں،محمد اصغر29 اور حسن علی27 اوورز میں ایک، ایک پلیئر کو پویلین بھیج سکے،وہاب ریاض،محمد عباس اور شاداب خان کو متعارف نہیں کرایا گیا، بولنگ کی ناکامی کے بعد بیٹنگ نے روایتی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناتجربہ کار میزبان اٹیک کے سامنے آسانی سے ہتھیار ڈال دیے،ابتدا میں احمد شہزاد، لوئر آرڈر میں سرفراز احمد کی ففٹیز کے سوا صرف اسد شفیق نے 20کا ہندسہ عبور کیا،شان مسعود فلاپ رہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *