796310-crisgalye-1492531476-166-640x480

کرس گیل ٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

796310-crisgalye-1492531476-166-640x480راجکوٹ: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
کرس گیل نے یہ کارنامہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے گجرات لائنز کے خلاف میچ میں سرانجام دیا۔ کرس گیل کو ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 سنچریز اور 60 نصف سنچریز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ ٹی 20 کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 175 ناٹ آﺅٹ کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔
اس خبر کوبھی پڑھیں :کرس گیل کا نیا روپ




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *