798723-anushka-1492749540-138-640x480

انوشکا شرما شاہ رخ خان کی بے حد دیوانی

798723-anushka-1492749540-138-640x480ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما شاہ خان کی بے حد دیوانی ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کو وہ اپنا بہترین کوساتھی اداکار بھی مانتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ شا ہ رخ کے ساتھ اپنے فنی کرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھرکنگ خان کے ساتھ ہدایتکارامتیازعلی کی فلم میں جلوہ گرہوں گی۔ اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کی نظرمیں بہترین ساتھی اداکارہیں، ہماری سوچ بھی ایک دوسرے سے بہت ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ مطالعے کے شوق کی وجہ سے ہر موضوع پر بات کرسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں آپس میں بہت سارے موضوعات پربہت سی باتیں کرتے ہیں جب کہ دیگر اداکاروں کی ایسی عادت نہیں ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہ رخ اور انوشکا کی نئی فلم کی ریلیز سے قبل ایک اور بڑی ڈیل




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *