798438-YounusKhanWeb-1492718326-962-640x480

جمیکا ٹیسٹ میں تاریخی اعزاز یونس خان کا منتظر

798438-YounusKhanWeb-1492718326-962-640x480لاہور: جمیکا ٹیسٹ میں تاریخی اعزازیونس خان کا منتظر ہو گا، وہ 23 رنز بناکر 10 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن جائیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہو گا،کیریئر میں کئی ریکارڈز پاش پاش کرنے والے یونس خان کو ایک اور سنگ میل عبور کرنے کا موقع ملے گا، اپنی آخری سیریز کھیلنے والے سینئر کرکٹر 9ہزار 977 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں، مزید 23رنز بناکر وہ 10ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔
یونس خان نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، بعد ازاں دنیا کے مختلف میدانوں کی کنڈیشنز کے مطابق انھوں نے خود کو ڈھالتے ہوئے ٹیسٹ کھیلنے والے ہر ملک کے خلاف سنچری اسکور کی۔ اس میں انگلینڈ اور بھارت میں ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں، انھیں پاکستانی بیٹسمینوں میں سب سے بہتر 53.06 کی اوسط سے رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *