اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
798431-PakistanvsWestindies-1492742891-223-640x480

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ہوگا

کنگسٹن / جمیکا: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہوگا798431-PakistanvsWestindies-1492742891-223-640x480۔
پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹوئنٹی 20 کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی،اب اسے ٹیسٹ کرکٹ کیلیے گیئر تبدیل کرتے ہوئے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ گرین کیپس آج تک کیریبیئن جزائر میں طویل فارمیٹ کی کسی سیریز میں سرخرو ہوکر وطن واپس نہیں گئے، کھلاڑی کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو الوداعی تحفہ دینے کا عزم لیے جمعے کو سبائنا پارک میں پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اتریں گے، ٹور میچ میں پاکستان کی بیٹنگ فلاپ ہوئی توکوئی بھی سنبھالا نہیں دے سکا۔
واضح رہے کہ خطرے کی گھنٹی بج جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کی مختلف کنڈیشنز میں مشکل پچ پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا مہمان بیٹسمینوں کیلیے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، اسد شفیق اور سرفراز احمد کوکریز پر قیام طویل کرنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *