797553-misbahyounuskhan-1492635677-383-640x480

پاکستان کرکٹ کے آفتاب آخری بارچمکنے کوتیار

797553-misbahyounuskhan-1492635677-383-640x480دبئی: پاکستان کرکٹ کے آفتاب یونس اور مصباح آخری بار چمکنے کو تیار ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم کا رینکنگ میں پانچواں نمبر مضبوط بنا سکتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا جمعے سے آغاز ہورہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کے 2 عظیم کھلاڑی یونس خان اور مصباح الحق کیریئر میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ عمدہ کارکردگی سے گرین کیپس کو کیریبیئن جزائر پر پہلی سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام بھی بہترین رینکنگ کے ساتھ کرسکتے ہیں،البتہ ماضی میں رینکنگ میں وہ جن بلندیوں کو دیکھ چکے وہاں تک صرف تین میچز میں واپس پہنچنا بظاہر ناممکن دکھائی دیتا ہے۔
یونس خان ٹاپ اور مصباح چھٹے نمبر پررہ چکے ہیں، وہ اگر بہتر کارکردگی پیش کریں تو پاکستان ٹیم اپنی موجودہ پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گی۔ یونس نے جب فروری 2009 میں سری لنکا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرپل سنچری اسکور کی تھی تو انھیں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہونے کا موقع میسر آیا تھا، وہ72 دنوں تک نمبر ون رہے تھے۔




Leave a Reply