799543-donaldtrumpweb-1492812680-490-640x480

شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو حملہ کر دیا جائے، ٹرمپ کا فوج کو حکم

799543-donaldtrumpweb-1492812680-490-640x480واشنگٹن / پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے جس کے بعد چین اور روس نے اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے بھی فوج اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب شروع کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فوج کو حکم دیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے اور شمالی کوریا کے میزائلوں کو امریکی علاقوں تک نہ پہنچنے دیاجائے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق چین نے بھاری ہتھیار، نفری، ٹینک اور طیارے شمالی کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیے ہیں، روس نے بھی ملکی سطح پر میزائل نصب کرنے کے بعد فوج کوجزیرہ نما کوریا اور امریکی ریاست الاسکا سے ملنے والی سرحدوں پر پوزیشن سنبھالنے کا حکم دیاہے۔ شمالی کوریائی پیپلز آرمی کی سالگرہ پر جنوبی کوریا الرٹ ہو گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *