قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

798774-NawazSharif-1492756695-769-640x480اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اس دوران قومی اسمبلی اور سیینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

گزشتہ روز پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس ہوئے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ اس دوران دونوں ایوانوں میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم استعفیٰ دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *