801450-indianfoce-1493043239-211-640x480

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 26 اہلکار ہلاک

801450-indianfoce-1493043239-211-640x480نئی دلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماونواز باغیوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 26 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے شورش زدہ علاقے سکما میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 26 جوان ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار ایک زیر تعمیر سڑک کی سیکیورٹی پر مامور تھے کہ اس دوران ماؤ نواز باغیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
دوسری جانب حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں نے پہلے ہماری جگہ کی نشاندہی کے لیے کچھ لوگ بھیجے اور پھر تقریباً 300 باغیوں نے ہم پر حملہ کردیا جب کہ ہماری جوابی فائرنگ سے کئی باغی بھی مارے گئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *