801834-utilitystores-1493069688-801-640x480

رمضان پیکیج؛ یوٹیلٹی اسٹورز پر 450 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی

801834-utilitystores-1493069688-801-640x480اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکیج 2017 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، مختلف برانڈز کے 450سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کردیں۔
احترام رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے عوام کی سہولت کیلیے رمضان سے پہلے ہی خصوصی رعایت پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں 700سے زائد اشیاکی قیمتوں میں کمی اور اب مزید450سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10فیصدتک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کیوجہ سے عوام کو ملک بھر کے تمام اسٹورز پررمضان سے پہلے بھی اعلی کوالٹی کی اشیا خورونوش دستیاب ہونگی۔
جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہیں اُن میں میزان، ڈالڈ اورتلوکے گھی اور کوکنگ آئل، میزان اور ٹپال چائے، نیسلے ملک پیک دودھ، ایوری ڈے، نیڈو، نیسلے جوسز، نوڈلز، سویاں، اسپیگیٹیز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں، ٹپال فیملی مکسچر950گرام کی قیمت 700روپے سے670روپے،ڈالڈا بناسپتی 5کلو ٹن 895 سے875روپے، تلو گھی 5 کلو ٹن788 سے 773 روپے، نیسلے ملک پیک 250ملی لیٹر30روپے سے 29 روپے، نیڈو 910گرام722 روپے سے710 ، نیسلے جوسز 1000 ملی لیٹر152روپے سے145روپے کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لسٹ میں موجود تمام اشیا کی قیمتوں میں دس فیصدتک کی کمی کی گئی ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *