801796-Gold-1493066477-739-640x480

سونا 150روپے گھٹ کر 50 ہزار 750روپے تولہ ہوگیا

801796-Gold-1493066477-739-640x480بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15 ڈالر کی کمی سے1270 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور 128 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار750 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.56 روپے کی کمی سے625.71 روپے ہوگئی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *