فرنچ سائیکلسٹ ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی

802196-cyclist-1493116714-901-640x480فرنچ سائیکلسٹ یوآن اوفریڈو ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔
30 سالہ سائیکلسٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے زخمی ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو دوستوں کے ساتھ ٹریننگ کے دوران حملہ آوروں نے باکس کٹر اور بیس بال بیٹ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی چوٹوں سے بھی زیادہ میں صدماتی کیفیت کا شکار ہوں، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سائیکلنگ کے دوران میری جان کو اس طرح کے خطرات لاحق ہوں گے، میں نہیں چاہوں گا کہ میرے بچے اس کھیل کی طرف راغب ہوں جس سے میں بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ اوفریڈو نے 8 سال فرنچ ٹیم فرانسیز ڈی جیکس کے ساتھ گزارے اور اب وہ بیلجین ٹیم وانٹے کے ساتھ منسلک ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *