801970-kurram-1493099214-797-640x480

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14افراد جاں بحق

801970-kurram-1493099214-797-640x480کرم ایجنسی: گودر میں مسافر بس سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارہ چنار کے علاقے گودر میں پارہ چنار سے سدہ جانے والی مسافر وین سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ واقعے کے فوری بعد مقامی افراد اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعدادعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کررہی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 4 اہلکار شہید




Leave a Reply