سونا 150روپے گھٹ کر 50 ہزار 750روپے تولہ ہوگیا

801796-Gold-1493066477-739-640x480کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15 ڈالر کی کمی سے1270 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور 128 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار750 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.56 روپے کی کمی سے625.71 روپے ہوگئی۔




Leave a Reply