شہباز شریف پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں، آصف زرداری

802245-asifzardarippi-1493119469-206-640x480مالاکنڈایجنسی: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں اور ان کے پیٹ سے لوٹا ہوا پیسہ نکلواؤں گا۔

مالا کنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مالا کنڈ اور سوات میں جب جنگ چھڑی تو ہم نے یہاں کے شہریوں کو سنبھالا اور عوام کی مدد سے پاکستان کا جھنڈا لہرایا، آنے والی حکومت میں بی بی کارڈ کو دگنا کریں گے جب کہ فاٹا کے لیے بی بی نے ہمیشہ آواز اٹھائی اور ہم اب فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنائیں گے۔ ہمیں پتا تھا کہ پختون اپنی شناخت چاہتے ہیں، ہم نے سی پیک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لیے بنوایا تھا مگر جاتی امرا والے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو اس منصوبے کی سمجھ ہی نہیں، یہ صرف جنگلا بس بنانا جانتے ہیں انہیں عوام کی ضرورتوں کا کچھ پتہ نہیں اور نہ انہیں عوام کی فکر ہے۔ عطاآباد کا راستہ نہ بناتے تو سی پیک کیسے بنتا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *