801847-ISHAQDARPHOTOINP-1493070341-192-640x480

عالمی بینک آبی تنازع کے حل کیلیے کوششیں تیز کرے، اسحق ڈار

801847-ISHAQDARPHOTOINP-1493070341-192-640x480واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یانگ کم سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پاک بھارت آبی تنازعات کے حل کیلیے سندھ طاس معاہدے کے تحت عالمی بینک کے کردار اور تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں کے حوالے سے غو ر کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ سندہ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعات کے حل کے حوالے سے عمل کو تیز کرے، مسئلے کے حل سے خطے میں پانی کی سکیورٹی میں بہتری آئیگی۔
دوسری جانب عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یانگ کم نے کہا کہ امید ہے حکومت اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھے گی تاکہ اعلی اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھ سکے۔ پاکستان توانائی کے شعبہ میں ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر مزید فوائد حا صل کر سکتا ہے، اس حوالے سے عالمی بینک معاونت کیلیے تیا ر ہے۔




Leave a Reply