803388-NajamSethiPhotoFile-1493221388-865-640x480

آئی سی سی سے بگ تھری کا خاتمہ بھارت کی شکست ہے، نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے بگ تھری کا خاتمہ بھارت کی شکست ہے جب کہ دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مالی نقصان کا ازالہ طلب کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی سے بگ تھری کے خاتمے کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت ہار گیا کیوں کہ آئی سی سی نے بگ تھری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آئی سی سی میں بگ تھری کا باب بند ہوگیا




Leave a Reply