803439-eid-1493229510-155-640x480

بھارتی ریاست اترپردیش میں عیدمیلاد النبیﷺ سمیت جمعۃ الوداع کی سرکاری چھٹی ختم

803439-eid-1493229510-155-640x480اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے عیدمیلادالنبیﷺ سمیت ممتاز شخصیات کے یوم پیدائش اور یوم وفات پر دی جانے والی 15 سرکاری چھٹیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ 15 ایسی سالانہ چھٹیوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے جن کا تعلق براہ راست کسی نامور اور معزز شخصیت کے یوم پیدائش اور یوم وفات سے ہے جب کہ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عظیم شخصیات کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیت، كارناموں اور تحریک دینے والی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک پہنچانے کے مقصد سے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ کی جانب سے منسوخ کردہ تعطیلات میں جمعۃ الوداع، عید میلادالنبی اور مہارشی بالمیکی جینتی جیسی تعطیلات شامل ہیں جب کہ خواجہ معین الدین چشتی، چندر شیکھر، پرشورام، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور چوہدری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر ہونے والی تعطیلات کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *