803273-salman-1493214252-420-640x480

سلمان خان کا چینی اداکارہ کیلیے قیمتی تحفہ

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ کے سپر اسٹار سلمان خان نے نئے آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں کام کرنے والی چینی اداکارہ ژو ژو کو اعلیٰ نسل کے کتے کا بچہ تحفے میں دے دیا۔
سلمان خان اپنے ساتھی اداکاروں اور اداکاراؤں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران پارٹیاں بھی منعقد کرتے رہتے ہیں جب کہ سلو میاں اداکاروں میں تحفے تحائف دینے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں لیکن اب سلو میاں نے چینی اداکارہ کو بھی قیمتی تحفہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور چینی اداکارہ ژو ژو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کی آپس میں گہری دوستی ہوگئی ہے لہٰذا سلو میاں نے فلم کی شوٹنگ کے اختتام پر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے چینی اداکارہ کواعلیٰ نسل کے کتے کا بچہ تحفے میں بھیجا ہے جس پر چینی اداکارہ بھی ان کی معترف ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *