803731-jamicatest-1493264177-250-640x480

پاکستان اسپن کا جال مضبوط بنانے پر غور کرنے لگا

کنگسٹن / جمیکا: بارباڈوس ٹیسٹ میں پاکستان اسپن کا جال مضبوط بنانے پر غور کرنے لگا۔
جمیکا میں فتح پر خوشی سے سرشار پاکستانی ٹیم اب بارباڈوس میں بھی سرخروہوتے ہوئے ویسٹ انڈیز میں پہلی سیریز جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہے، البتہ اتوار سے شروع ہونے والا دوسرا معرکہ سر کرنے کیلیے غلطیوں پر قابو پانے اور اچھی پلاننگ کی ضرورت ہوگی۔
پہلے ٹیسٹ میں اظہر علی اور احمد شہزاد کی اوپننگ جوڑی توقعات پر پورا نہیں اتر پائی،اسد شفیق بھی ثابت قدمی کا مظاہرہ نہیں کرپائے،کارکردگی میں بہتری کیلیے ہوم ورک کرنا پڑے گا، دوسری جانب کیریبیئنز کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے تباہی پھیلاتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو دوسرے اسپنر شاداب خان کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانے کیلیے سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔




Leave a Reply